زندگی، زندگی سے خالی ہے۔


tumblr_n3eo94Gkw91rqnl7yo1_500

،سوچتا ھوں میں اکثرکہ
کیوں کسی کا چہرہ مسکراہٹ سے خالی ہے؟
کیوں کوئی غمزدہ سہارے سے خالی ہے؟
کیوں ہر چیز سے زندگی خالی ہے؟

ًمگر دیکھتا ہوں جب کسی غریب کو
،مصیبتوں اور قسمت کی چکی میں پستا
تو سمجھ آتا ہے کہ ہر کوئی یہاں احساس سے خالی ہے۔

،پھر دیکھتا ہوں جب خود کو آئینہ میں
تو نظر آئے وہ مصائب، پریشانیوں، مجبوریوں کا عکس
تو سمجھ آتا ہے کہ ہر کوئی یہاں خوشیوں سے خالی ہے۔

،اور جب دیکھوں محبوب کو کبھی تو یاد ٰٰٰٰآتے ہیں
وہی درد کے لمحات، وہی ٹوٹا اعتبار، وہی جھوٹے جذبات
تو سمجھ آتا ہے کہ ہر کوئی یہاں پیار سے تبھی خالی ہے۔

تو جب احساس، خوشیاں اور پیار نہ ہو
تو کسیے مسکراہٹ سے چہرہ خالی نہ ہو؟
اور کسیے زندگی، زندگی سے خالی نہ ہو؟

-رافعہ